تربت کے علاقے سیرک زہ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے، لیویز حکام نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد کے مطابق سیرک زہ کے علاقے میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، شبہ ہے کہ ہلاک افراد منشیات فروش ہیں، اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
ہلاک ہونیوالے 3 افراد کا تعلق پنجگور سے بتایا جاتا ہے، فائرنگ سے ہلاک دیگر 2 افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی،ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کے بعد لیویز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، لیویز حکام نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔