مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی پرحکومت کا تماشا شرمناک ہے۔اس کا انہیں جواب دینا پڑے گا اور اگرسابق وزیراعظم نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو ذہنی تکلیف پہنچا کر مخالفین جو سیاست کر رہے ہیں اس کا انہیں جواب دینا پڑے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تین مرتبہ منتخب وزیر اعظم کی صحت پر سیاست کرنا مخالفین کی چھوٹی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، پنجاب حکومت بتائے کہ اس نے اپنے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈز کی طبی تشخیص کے برعکس عمل کیوں کیا ؟
انہوں نے کہا کہ اپنے بورڈز کی تجویز کیوں نہیں مانی نوازشریف کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بجائے سروسز اسپتال کیوں لے جایا گیا؟ اور اگر نوازشریف کو دل کی تکلیف نہیں تھی تو پھر 4 دن کے بعد پی آئی سی میں جانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا تھا؟۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بتائےاپنے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈزکی طبی تشخیص کےبرعکس عمل کیوں کیا؟۔