پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کو19فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کو19فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی کو 19 فروری تک اپنی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی مقررہ مدت میں رپورٹ جمع کرانے سے ہائیکورٹ کو بھی آگاہ کرے گی۔
جے آئی ٹی سانحہ ساہیوال سے متعلق ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر چکی ہے۔