اللہ پاک میاں نوازشریف کولمبی زندگی اور اچھی صحت عطا کرے۔فائل فوٹو
اللہ پاک میاں نوازشریف کولمبی زندگی اور اچھی صحت عطا کرے۔فائل فوٹو

شہباز شریف اور مریم نواز کی نواز شریف کی عیادت

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز، سابق وزیراعظم نواز شریف کی جناح اسپتال میں عیادت اور ایک ساتھ کھانا بھی کھایا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں جنہیں 15 فروری کو کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مریم نواز والد کی عیادت کے لیے الگ سے جناح پہنچیں جب کہ شہباز شریف بھی نواز شریف کی عیادت کے لیے وہاں آئے اور بھائی سے خیریت دریافت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نوازکے جناح ہسپتال پہنچنے پر ن لیگ کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں ،ڈاکٹرزنے نوازشریف کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے ،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعا کریں

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے علاج کی ہسٹری طلب کی تھی جس پر مشاورت کے بعد کل حتمی رائے دی جائے گی۔

سابق وزیراعظم مزید کتنے روز جناح اسپتال میں زیر علاج رہیں گے اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا۔