اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کیلئے حکومت بنیادی تبدیلیاں نہیں کرناچاہتی ،حکومت بل میں کچھ جزوی ترامیم شامل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزراءنیب کی کارروائیوں پر بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں، نیب کی کارروائیوں سے حکومتی ہم آہنگی ظاہر کرتی ہے کہ ان کے پیچھے حکومت ہے ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان سے پہلے ہم یہ کہتے تھے کہ مجاہدین ہیرو ہیں ، پھر ایک وقت آیا کہ اچھے اور برے طالبان بنادیئے گئے ، تیسرے ایکشن پلان میں صرف ایک بیانیہ رہ گیا کہ یہ تمام لوگ ایک جیسے ہیں۔