پتوکی میں دربار کا زیر تعمیر گنبدگرنے سے 3 مزدورہلاک، 2زخمی

پتوکی میں دربار کا زیر تعمیر گنبدگرنے سے 3 مزدورہلاک اور 2زخمی ہوگئے،پولیس نے رپورٹ درج کرکے ٹھیکیدار کی تلاش شروع کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے شہر پتوکی میں کاشف چوک دربار شریف کا گنبد دوران تعمیرگرنے کے باعث 3مزدورموقع پر ہی ہلاک جبکہ 2شدید زخمی ہو گئےجنہیں فوری طورپرڈی ایچ کیواسپتال میں روانہ کردیاگیاجہاں ان کاعلاج جاری ہے۔

دوسری جانب علاقہ پولیس نے حادثہ کی رپورٹ درج کرکے گنبد کاکام کرنے والے ٹھیکیدار کی تلاش شروع کردی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث گنبدزمیں بوس ہوا ہے۔