قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج 3 بجے طلب کر لیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ آج 3 بجے قومی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج قومی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں متفقہ قرار داد منظور کریں گے، ہم امن چاہتے ہیں لیکن اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پوری دنیا کو پرامن ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 فروری 2019 جمعرات سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔