16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے
16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔مہنگائی میں اضافہ ہو گا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 75 پیسے اضافہ کر دیا،مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول 90 روپے 38 پیسے سے بڑھ کر 92 روپے 88 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر کردیا گیا جس کی نئی قیمت 106 روپے 68 پیسے کے بجائے 111 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل ڈھائی روپے مہنگا ہونے کے بعد 75.03 روپے سے بڑھ کر 77.53 روپے جب کہ مٹی کا تیل چار روپے اضافے کے ساتھ 82 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر 86 روپے 31 فی لیٹر ہوگیا۔

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی منظوری وفاقی حکومت نے دی ہے، قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ رات بارہ بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 44 پیسے، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 71 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔