بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے جاری، 3 مارچ سے سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے جاری ہیں، بھارت کی جانب سے ناکام حملے کے کامیاب جواب کے بعد بھارتی بنیے نے پاگل پن کی ایک اور حرکت کرتے ہوئے تین مارچ سے پاکستان جانے والی سمجھوتا ایکسپریس کو تاحکم ثانی بند کرنے کااعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق منہ کی کھا نے کے بعد دنیابھرمیں زلیل ہوکر بھارتی حکومت نے اوچھی حرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی ریل سروس سمجھوتا ایکسپریس کو بند کیا جا رہا ہے، سمجھوتا ایکسپریس کی بندش اگلے احکامات آنے تک ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلویز نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور سے بھارت جانے والی سمجھوتا ایکسپریس گزشتہ روز منسوخ کردی تھی۔

سمجھوتاایکسپریس کے ذریعے 37 مسافروں نے پاکستان سے بھارت جانا تھا۔ سمجھوتا ایکسپریس کوپیر کو بھارت جاناتھا۔