بھارتی جیل میں قتل کئے گئے شاکراللہ کی لاش پاکستان کے حوالے

بھارت نے راجستھان جیل میں قیدیوں اور پولیس کے تشدد سے شہید ہونے والے پاکستانی شاکراللہ کی لاش پاکستان کے حوالے کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جےپور جیل میں قتل کئے گئے شاکراللہ کی لاش بھارتی حکام نے صبح کے وقت واہگہ بارڈر پہنچا دی تھی جسے کچھ دیر قبل پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شاکراللہ کی لاش لینے کیلئے اہلخانہ بھی واہگہ بارڈر پر موجود تھے، لاش کو تدفین کیلئے سیالکوٹ کے قصبے ڈسکہ لیجایا جائے گا

پاکستانی شہری شاکراللہ کو 20 فروری کو بھارتی ریاست راجھستان کے دارالحکومت جے پور کی جیل میں بھارتی پولیس اور قیدیوں نے بدترین تشدد کانشانہ بناکر قتل کردیا تھا۔

شاکرالہہ کے بھارئی شہزاد گلفان کے مطابق 47 سالہ شاکراللہ ذہنی مریض تھا جو 2003 میں شکرگڑھ کے قریب میلہ دیکھنے کے بعد غلطی سے سرحد پار کرگیا تھا۔