آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ نکیال سیکٹر میں وطن پر جان نچھاور کرنیوالے حوالدار عبدالرب کی ڈی آئی جی میں نماز جنازہ ادا کردی گئی اور شہید کوفوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔شہید نائیک خرم کی نماز جنازہ آج شام ڈی جی خا ن میں ادا کی جائے گی۔
دفاع وطن کیلیے اپنی جان نچھاور کرنیوالے ڈیرہ غازی خان کے دونوں سپوتوں شہید عبدالرب اور شہید خرم علی کے جسد خاکی ان کے آبائی گھروں میں پہنچا دیے گئے۔ شہید عبدالرب کی نماز جنازہ تونسہ میں ادا کر دی گئی جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ہید خرم علی کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا کیونکہ شہید خرم علی کے ایک اور بھائی رمیز علی بھی پاک فوج میں نائیک اور آجکل سیاچن میں تعینات ہیں۔ ان کی آمد کے بعد ہی شہید خرم علی کی نماز جنازہ ادا اور بعد ازاں تدفین کی جائیگی۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے دونوں جوانوں نے گزشتہ روز نکیال سیکٹر میں دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔