وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے ملنے والے ڈوزیئر کی جانچ کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں الیکشن کے باعث پاکستان سے کشیدگی بھارت کی سیاسی ضرورت ہے۔ بھارتی ڈوزیئر کی جانچ پڑتال کے بعد جواب دیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پلواما واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں جدوجہد کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر سامنے آئی۔
کچھ تنظیموں پر بھارت کو اعتراض ہےجبکہ مقبوضہ کشمیر میں بعض قوانین پر پاکستان کو اعتراض ہے۔