اے بی ڈی ویلیئرز زخمی ہونے کے باعث پاکستان نہیں آسکیں گے، پاکستانی مایوس

لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انجری کے باعث پاکستان آن سے معذرت کر لی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں میچز مس کرنے پر شدید مایوسی ہوئی ہے مجھے ڈاکٹرز نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے شائقین کو تسلی دیتے ہوئے کہاکہ اگلے برس ضرور پاکستان آﺅں گا ، میری تمام نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں۔

لاہور قلندرز کے منیجر کا کہناتھا کہ ڈی ویلیئرز کے پاکستان نہ آنا فینز کیلئے مایوسی کی خبر ہے۔