سابق چیف جسٹس نے ان کی سیمنٹ فیکٹری اور بینک کو نشانہ بنایا۔فائل فوٹو
سابق چیف جسٹس نے ان کی سیمنٹ فیکٹری اور بینک کو نشانہ بنایا۔فائل فوٹو

عوام کی مدد سے ڈیم مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ثاقب نثار

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے واپڈا کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈیم مہم کو عوام کی مدد سے کامیاب بنائیں گے۔

لاہور میں ڈیمز کی تعمیر بارے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔ ڈیمز کی تعمیر میں سستی کی جاتی رہی، اسی لیے اس اہم ایشو پر سپریم کورٹ نے اپنا کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ ہیں۔ ڈیموں کی زمین کی خریداری میں مسائل سامنے آتے ہیں۔ بھاشا اور مہمند ڈیم کے لیے زمین دینے والے تحسین کے مستحق ہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم فنڈ کا ایک ایک پیسہ محفوظ ہے۔ 40 سال تک ڈیمز کی تعمیر کے لئے کچھ نہیں ہوا جس کی وجہ اس اہم مسئلے سے عوام آگاہی نہ ہونا ہے۔