وزیراعظم عمران خان نے گیس کے اضافی بل کی رقم واپس کرنے کی ہدایت کردی۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ گیس کےاضافی بل بھیجنے کی تحقیقات کرائی تھیں، تو تحقیقات سےپتا چلا 30فیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے,وزیر اعظم نے کہا کہ اضافی بل کی رقوم صارفین کو واپس کی جائیں گی۔
واضح رہےکہ حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافہ کیا تھا جس کےبعد گیس صارفین کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا اور صارفین کو کئی گنا اضافی بل بھیجے گئے تھے جس کے بعد وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔