دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو
دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو

لاڑکانہ میں باجوڑ کے 3 محنت کشوں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

پولیس نے لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں باجوڑ کے 3 محنت کشوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

اس ضمن میں ایس ایس پی مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 13 فروری کو نودیرو بائے پاس پر قتل کیے گئے باجوڑ کے رہائشی 3 محنت کشوں کے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان نے رکشے میں جاتے ہوئے تین محنت کشوں کو قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان کا مقصد دہشت اور لسانی فساد پھیلانا کرنا تھا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق چار ملزمان ہزار خان کیھر، عرفان کیھر، ساجد علی، اور عبدالقمان پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی بادشاہ شیخ فرار ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

گرفتار ملزمان نے تین محنت کشوں سمیت مختلف اضلاع میں آٹھ افراد کو قتل کیا ہے جن میں سے پانچ افراد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

واضع رہے کہ  گزشتہ ماہ فروری میں لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو شوگر مل کے قریب  موٹر سائیکل ملزمان  نے فائرنگ  کرکے باجوڑ کے رہائشی3افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔