لاہور کی احتساب عدالت نےعبدالعلیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع مسترد کرکے جیل بھجوا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور کے حکام نے عبد العلیم خان کو احتساب عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ مین توسیع کی درخواست کی۔
احتساب عدالت نے عدالت نے نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 18 مارچ تک عبدالعلیم خان کو کوٹ لکھپت جیل بھجوادیا۔
نیب کا کہنا تھا کہ علیم خان نے اپنی کسی بھی جائیداد کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔