ہندوئوں سے متعلق بیان اور وضاحت دینے کے بعد پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ مانگ لیا ہے جو منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو ایوان وزیراعلیٰ میں طلب کیا گیا اور ان سے استعفیٰ دینے کا کہا گیاہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی آپ کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا تھا اور تنبیہ کی گئی تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا جائے گا اور ان کا استعفیٰ منظورکرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بھی وہیں کریں گے۔