ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کی تمام ممالک کو بھارت سے تعلقات ختم کرنے کی ہدایت

ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے پر تمام ممالک کو بھارت سے تعلقات ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کو خط لکھا گیا ہے جس میں انہیں بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے ساتھ ہر قسم کی بات چیت سے روک دیا گیا ہے۔

ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جب تک بھارت کی حکومت تمام ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی تحریری ضمانت نہیں دیتی، اس وقت تک بھارت کی ریسلنگ باڈی سے تمام روابط ختم کردیئے جائیں۔