شہباز شریف کا نواز شریف کی صحت سے متعلق اظہار تشویش

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاج نہ کروانے کو جرم قرار دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج نہ کرنا جرم ہے، ایک بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کم ظرفی ہے، وزراء ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک جاسکتے ہیں لیکن سابق وزیراعظم کو علاج گاہ لے جانے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈز کی رائے نہ ماننا حکومت کی بدنیتی اور اخلاقی پستی ظاہر کرتی ہے، نوازشریف کو بلا تاخیر عارضہ قلب کی سہولیات رکھنے والی علاج گاہ منتقل کیا جائے۔