پنجاب فوڈ اتھارٹی نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ کے 4 ٹرک پکڑ لیے اور ہزاروں لیٹر جعلی دودھ تلف کردیا
نجی ٹی وی نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عثمان کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ کے 4 ٹرک پکڑ لیے
اتھارٹی نے ٹرکوں میں موجود کیمیکل اور پائوڈر سے بنا 15 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا۔
ویجیلنس ٹیموں نےریکی کرکے سپلائی چین کاپتا لگایا، جعلی دودھ قصورسے مختلف راستوں سےلاہور لایا جا رہا تھا۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ کیمیکلز اور پاوڈر سے تیار دودھ لانے والے ٹرک ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور انہیں تفتیش کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔