وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو زرداری کو تنبیہ کی ہے کہ بلاول بچہ بن کر کھیلے تو اچھا ہے ورنہ میرے ہاتھوں سیاسی موت مارا جائے گا۔ ساتھ ہی شیخ رشید نے آصف زرداری اور نواز شریف کو انجن بدلنے کا مشورہ بھی دے ڈالا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی میں ریلوے کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو بلاول کو کچھ نہیں کہا ہے، مجھ ڈر ہے کہ کہیں بلاول کپڑے پھاڑ کر میرے خلاف تھانے نہ چلا جائے اور ایف آئی آر نہ کٹوا دے کہ شیخ رشید نے میرے کپڑے پھاڑ دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام سے تعلق بری بات ہے تو میں جرم قبول کرتا ہوں، ملک لوٹنے والے ڈاکو، چور اور لٹیرے آج ضمانتیں کرواتے پھر رہے ہیں۔