شیخ رشید کو جواب دے کر ان کی اہمیت نہیں بڑھائوں گا، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ شیخ رشید کو جواب نہیں دوں گا جواب دینے سے ان کی اہمیت بڑھ جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ حکومت نام لے کہ کس نے این آر او مانگا ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا، ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے،مہنگائی کا عذاب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کسی پارٹی کے لیے نہیں ملک کے لیے ہوتا ہے، عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو آئی ایم ایف کے پاس خود چل کر گئے ہیں۔