گودھرا میں ٹرین آتشزدگی کیس میں گرفتار ملزم یعقوب کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ۔
64سالہ یعقوب پاتلیا کو گزشتہ سال جنوری میں گودھرا سے ہی گرفتار کیا گیا تھا جہاں 27 فروری 2002 کو مذکورہ ٹرین کے کوچ ایس۔6 میں آگ لگائے جانے سے 59 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔
واقعے کے ایک دن بعد سے ہی پورے گجرات میں فساد ہوئے تھے جس میں سیکڑوں مسلمانوں کو قتل اور زندہ جلا دیا گیا تھا جبکہ املاک نذر آتش کر دی گئی تھیں۔