چینی کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کی ہلاکتیں 64 ہوگئیں

چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔

حادثے کے سیکڑوں زخمیوں میں سے 34 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 60 افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

چینی اخبار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکے کی وجہ انسانی غفلت ہو سکتی ہے۔ بم دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔