دبئی: آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا، جس پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیاگیاجبکہ ٹیم کے کپتان عماد وسیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیاگیا۔
یاد رہے کہ دبئی میں ہونے والے 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد اب کینگروز کو سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل ہے۔