حکومت کے معاشی افلاطونوں نے معیشت کا بیڑاغرق کردیا،سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں کے اشاروں پر عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت کے معاشی افلاطونوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھاکہ دعوے کرنے والے حکمران اب مہنگائی بڑھنے پر عوام کو برداشت کرنے کی تلقین کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کے 436 ملزم آزاد پھر رہے ہیں، انہیں آج تک پوچھا نہیں گیا، 18 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے صوبوں کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان تحریک انصاف کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں لہٰذا وزیراعظم کو مخالفتیں بڑھانے کی بجائے کم کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔