اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا 41 لاکھ 13 ہزار روپے کا نادہندہ نکلا ہے جس کے بعد آئیسکو کی جانب سے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذمے 41 لاکھ 13 ہزار 992 روپے واجب الادا ہیں، وزیراعظم سیکریٹریٹ کا رواں ماہ کابجلی بل 35 لاکھ روپے سے زائد ہے جب کہ بل کی موجودہ رقم میں 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد کے بقایا جات بھی ہیں، آئیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سیکرiٹریٹ کا کبھی بل جمع کرایا جاتا ہے اور کسی مہینے نہیں کرایا جاتا۔