حاملہ ہونے کے دوران ان کا وزن 26 کلو بڑھ گیا تھا۔فائل فوٹو
حاملہ ہونے کے دوران ان کا وزن 26 کلو بڑھ گیا تھا۔فائل فوٹو

ثانیہ مرزا نے 26 کلووزن کم کرلیا

بھارت کی مشہور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے زچگی کے چارماہ بعد اپنا 26 کلووزن کم کرلیا۔ جم میں ورزش کا ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اوراپنے مداحوں کو اپنے فٹنس کے معمول سے آگاہی دیتی رہتی ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ حاملہ ہونے کے دوران ان کا وزن 26 کلو بڑھ گیا تھا تاہم بچہ کی پیدائش کے بعد معمول کے مطابق ہونے میں مشکلات پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ خود کیلیے روزانہ ایک گھنٹہ یا دو گھنٹے دینے چاہیے جس سے جسمانی اورذہنی طورپر فٹ رہ سکتے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B2yXA-Alrmo/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

ثانیہ مرزا اب پوری طرح سے فٹ ہیں اور جلد ہی کورٹ پر واپسی بھی کرنے والی ہیں ۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 12 اپریل 2010 کو پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی ۔ سال 2018 کے اکتوبر ماہ میں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا تھا ، جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔