دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دونوں اہلکار خون میں لت پت پڑے تھے۔فائل فوٹو
دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دونوں اہلکار خون میں لت پت پڑے تھے۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہلکار نے دوران ڈیوٹی خود کشی کر لی

شدید ذہنی دبائو اورخوف کے شکار قابض بھارتی سیکیورٹی فورس کے ایک افسرنے سرکاری رائفل سے گولی مارکراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جموں کے علاقے میں انڈیا تبت بارڈر پولیس کے اے ایس آئی جسونت سنگھ نے ڈیوٹی کے دوران اپنی ہی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کرخود کشی کرلی۔

جسونت سنگھ کی گردن میں گولی لاش جموں میں انڈو تبت بارڈر پولیس کمپلیکس سے ملی، اے ایس آئی کو ہماچل کے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ پہلے ہی دم توڑ گیا۔

خود کشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے، واقعہ واضح طورپرخودکشی کا لگتا ہے تاہم تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔