وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کیلیے لائن آف کنٹرول پارکرنے والابھارتی بیانیےکا حامی ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرکےعوام کے غم وغصہ کو سمجھتاہوں، وہ مقبوضہ وادی میں2ماہ سےاپنے کشمیری بھائیوں کوبھارت کےغیرانسانی کرفیو کی قید میں دیکھ رہےہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے خبردارکیا کہ کشمیریوں کی مدد کیلیے آزاد کشمیر سے ایل اوسی پارکرنیوالابھارتی بیانیےکےہاتھوں میں کھیل رہاہوگا، چاہے اس کا مقصد کشمیریوں کو انسانی امداد کی فراہمی اور ان کی جدوجہد کی حمایت ہی کیوں نہ ہو۔
وزیر اعظم نے کہاکہ اس سےبھارت کومقبوضہ وادی میں مظالم بڑھانے اورایل اوسی پارحملےکابہانہ ملےگا، بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہدکواسلامی دہشتگردی قراردینےکی کوشش کرتاہے۔