بھارت نے نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے کہ پاکستان ڈرونز کے ذریعے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں ہتھیار گرا رہا ہےتاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان بار بار کہہ رہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔
پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ بھارت ایسی غلطی نہ کرے،اگر بھارت نے جارحانہ اقدام کرتے ہوئے کوئی غلطی کی تو پاکستان کی فورسزاسے بھرپور جواب دینے کیلیے تیار ہیں۔
اس سے قبل بھارتی پنجاب کی پولیس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ مغربی سرحد پار سے ڈورنز کے ذریعے ہتھیار گرائے جا رہے ہیں اور یہ کام اسلام پسند عسکری گروپ اورخالصتان گروپ کے حامی دہشت گرد پاکستانی ایجنسی کی سرپرستی میں کر رہے ہیں۔