جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مدارس کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
جے یو آئی کے زیر اہتمام آزادی مارچ کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کشمیر کی جنگ ہم لڑ رہے ہیں، تقریر پر خوشیاں منانے والے تو یوٹرن کے ماہر ہیں۔
وزیراعظم کے مدارس میں اصلاحات سے متعلق بیان پر سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے والے خود اسلامی دھارے میں آجائیں۔
آزادی مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبرکو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔