متاثرین کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔فائل فوٹو
متاثرین کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پختونخوا کا بزور طاقت آزادی مارچ روکنے کا اعلان

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر بزور طاقت آزادی مارچ کو روکنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کپتان نے اقوام متحدہ جیسے عالمی فورم.پر کلمہ طیبہ پڑھ کر حقیقی اسلام سے روشناس کروایا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن خیبر پختونخوا سے گزر کر دکھائیں،انہیں اسلام آباد نہیں جانے دیں گے، مولانا بے روزگار ہوگئے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت روزگار کی پیشکش کرتی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ جمعیت علمائے اسلام کا احتجاج قابل فہم نہیں، ہم نے 4 حلقوں اور پاناما اسکینڈل کے حوالے سے دھرنا دیا تھا، فضل الرحمن صاحب کا پتہ نہیں کس اسلام کی خدمت کرنے نکل رہے ہیں۔

محمود خان نے ڈاکٹروں پر واضح کیا کہ حکومت کمزور نہیں ہڑتال ختم کریں، حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، ہسپتالوں کی نجکاری نہیں ہو رہی۔