عدالت فوری طور پر محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔فائل فوٹو
عدالت فوری طور پر محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔فائل فوٹو

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی (ف) کی سیاسی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کی کوئٹہ میں سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران اکرم خان درانی نے مولانا فضل الرحمن کا خصوصی پیغام محمود خان اچکزئی تک پہنچایا۔

حمود خان اچکزئی نے 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اورکہا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمن کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے جے یو آئی کے ہمراہ ہمارے کارکنان بھی بڑی تعداد میں اسلام آباد کا رخ کریں گے۔