دونوں ٹیموں میں نوجوان کھلاڑی شامل کیے ہیں۔فائل فوٹو
دونوں ٹیموں میں نوجوان کھلاڑی شامل کیے ہیں۔فائل فوٹو

دورہ آسٹریلیا کیلیے ٹی 20 اور ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلیے قومی ٹیسٹ اور ٹی 20 اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہے، کوشش کریں گے اس ٹور سے فائدہ اٹھائیں، دونوں ٹیموں میں نوجوان کھلاڑی شامل کیے ہیں، آسٹریلیا کے دورے کے لیے سرپرائز پیکج رکھا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ خواہس ہے ٹیم آسٹریلیا میں جا کر جارحانہ کرکٹ کھیلے اور ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے آسٹریلیا میں جا کر پرفارم کریں جب کہ کپتانی پر چیئرمین، ایم ڈی اور میرے درمیان بہت بات چیت ہوئی، کپتانی کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے کرنا ہوتا ہے۔

ٹی 20 ٹیم کی قیادت بابراعظم کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان وکٹ کیپر، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہرعلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد نواز، محمد رضوان، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا میں سیریز ہمیشہ بڑی اہم ہوتی ہے اورآسٹریلیا و انگلینڈ میں کارکردگی کو دنیا مانتی ہے اس لیے ہماری خواہش ہے کہ کھلاڑی اچھا کھیلیں۔ آسٹریلیا کو ہرانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹریٹجی بھی یہی ہے اور ٹیم کے انتخاب میں یہ چیز ذہن میں رکھی ہے کہ ٹیم میں ایسے سرپرائز پیکیج رکھیں جو آسٹریلیا کو چیلنج کر سکیں،اور جیت کرآئیں۔