قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے برطانوی سفیر تھامسن ڈریو نے ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
شہبازشریف سے برطانوی سفیرتھامس ڈریو نے ملاقات کی ہے،اس موقع پر برطانوی سفیر تھامسن ڈریو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگواردوستانہ قریبی تعلقات استوارہیں،پاکستان کےساتھ اپنے تعلقات کوبے حداہمیت دیتے ہیں،تھامس ڈریوکی جانب سے شہباز شریف کےلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے برطانوی سفیرکی سفارتی تعلقات اورسماجی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اوربرطانیہ کی شراکت داری عالمی سطح پرمثبت تبدیلیاں لاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستانیوں کےلیے دوسرے گھرکی حیثیت رکھتا ہے،بطوروزیراعلیٰ عوام کی بہترین خدمت کرنےکی پوری کوشش کی، تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں میں ترقی کایہ سفرآئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ صدر مسلم لیگ(ن)کی جانب سے برطانوی سفیرکو ظہرانہ بھی دیا گیا۔