پشاور ہائیکورٹ نے سابق وی سی گومل یونیورسٹی عصمت اللہ کی درخواست پرگورنرخیبرپختونخو اشاہ فرمان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،عدالت نے گورنر خیبرپختونخوا سے باحیثیت چانسلر گومل یونیورسٹی جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں سابق وی سی گومل یونیورسٹی عصمت اللہ کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی،وکیل درخواس گزارنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2013 میں بطور وی سی بقایاجات دینے کا فیصلہ کیا ،پشاورہائیکورٹ نے 2017 میں بھی اپیل نمٹانے کا حکم دیا تھا.
وکیل درخواست گزار کا کہناہے کہ دو سال ہونے کے باوجود ابھی تک عمل نہیں کیا گیا،عدالت نے گورنر خیبرپختونخو اشاہ فرمان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،عدالت نے گورنر خیبرپختونخوا سے باحیثیت چانسلر گومل یونیورسٹی جواب طلب کرلیا۔