وزیراعظم عمران خان نے 2017 میں ایک ٹرین حادثے کے بعد وزیر ریلوے کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نےکہا تھا کہ اُن کےخیال میں کوتاہی پر ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔
وزیر ریلوے کو استعفی دینا چاہیے۔ دنیا میں کہیں بھی ریلوے کا ایکسڈنٹ ہو تو وزیر استعفی دیتا ہے، کیونکہ جب تک وہ استعفی نہ دے، اس کے نیچے صحیح انکوائری نہیں ہو سکتی۔ عمران خان pic.twitter.com/cAo8Fc4y0U
— Shah Owais Noorani Official (@iamowaisnoorani) October 31, 2019
تاہم اب وزیر اعظم عمران خان کی اپنی حکومت میں ٹرین حادثات پیش آرہے ہیں تو کیا وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو بھی وہ مستعفی ہو جانے کا مشورہ دیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے قریب آج صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں 73 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
رحیم یار خان سانحے سے متعلق اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تیز گام ایکسپریس میں آگ لگنے کے واقعے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے۔