برطانیہ میں بھی کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں ہر10 میں سے ایک شخص کرونا کا شکار ہوچکا ہے جب کہ حالات کو دیکھتے ہوئے میں جان بوجھ کرکھانسنا بھی جرم قرار دے دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق خود کو کرونا کا مریض ظاہرکرکے طبی عملے پرکھانسنے والےشخص کو 2 سال قید ہوگی۔
ایمپئریل کالج لندن کے پروفیسر نیل فرگوسن نے کہا ہے کہ سائنسدانوں کی تیار کردہ ایپ کے مطابق برطانیہ میں ہر10 میں سے ایک شخص کرونا کا شکار ہوچکا ہے جبکہ کرونا سے دو تہائی اموات ایسے افراد کی ہوئی ہیں جو جان لیوا امراض میں مبتلا تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے سبب برطانیہ کو 6 ماہ تک لاک ڈائون کرنا پڑسکتا ہے، طویل لاک ڈاون سے ہی ملک میں وبا کی دوسری لہرکوآنے سے روکا جاسکے گا۔