رحیم یار خان کے علاقے خانپور میں مبینہ زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں ایک اور شخص دم توڑ گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں ایک ہفتے کے دوران مبینہ زہریلی شراب سے ہلاک افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے جبکہ زیرعلاج مزید تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق موضع محمود اور بستی جھلن میں 11 افراد ہلاک جبکہ موضع اوبتہ میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں
ڈی پی او رحیم یار خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہلاکتیں شراب نوشی سے ہوئیں یا طبی موت واقع ہوئی، اس سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔مقامی پولیس کے مطابق عبدالستار جھلن کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پولیس اظہر اقبال کے مطابق تحقیقات ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں کی جائے گی، شراب نوشی سے ہلاکتیں کہنا قبل ازوقت ہوگا، پولیس کی غفلت سامنے آئی تو کارروائی ہوگی۔