شہر قائد کے علاقے سعود آباد ملیر میں اپنے منگیتر مظہرکے ساتھ مل کر سگی بہن علینہ کو چھری سے قتل کرنے والی بہن علوینہ کو باپ نے معاف کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ اور ملزمہ کے والد ندیم نے علینہ کے قتل میں ملوث بیٹی علوینہ، اس کے منگیتر اور دیگر 2 ملزمان کو معاف کیا جس کے بعد کراچی سٹی کورٹ کی ماڈل عدالت نے علینہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چاروں ملزمان کو بری کردیا۔ بری ہونے والے ملزمان میں علوینہ، مظہر، احسن اورعباس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دسمبر2017ء کو کراچی کے علاقے سعود آباد ملیر میں ملزمہ علوینہ نے اپنے منگیتر مظہر کے ساتھ مل کر بہن علینہ کو چھری سے قتل کردیا تھا۔ ملزمہ علوینہ کی جانب سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پرعلینہ کو چھری کے وارکرکے ماردیا اورقتل کے وقت گھر میں دونوں بہنوں کے علاوہ کوئی اور نہ تھا تاہم اس کے کچھ روز بعد ملزمان نے پولیس کو ساری حقیقت خود ہی بتادی اور اعتراف جرم کرلیا۔