دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزارجبکہ وائرس سے 38 لاکھ سے زائدافراد متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 13 لاکھ 313 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں.
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 2350 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 74 ہزار285 سے تجاوزکرگئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 13ہزار سے زائد ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 644 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار427 سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔
اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 244 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار857 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 236 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 29 ہزار315 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے۔فرانس میں بھی کورونا نے مزید 330 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار531 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 993 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔
ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 59 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار5 سو سے تجاوز کر گئی۔
ایران میں کورونا نے مزید 63 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ایران میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 1,650 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار418 سے بڑھ گئی ہے۔