گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کا کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس اعتراضات لگا کر مسترد کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کابینہ نے 27اپریل کو کورونا ریلیف آرڈیننس منظوری کے لیے گورنرکو بھیجا تھا جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعتراضات لگاکر واپس بھیج دیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی ذیلی شقوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس کے بل میں کمی، کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار نہیں، بجلی گیس کے بلوں میں رعایت وفاقی حکومت کے دائرے اختیار میں ہے اور وفاقی حکومت اس ضمن میں پہلے ہی اقدامات لے رہی ہے۔