پااکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 678 ہوگئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار478تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میںزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 11 ہزار367 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1476 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار212 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے اب تک 12 ہزار17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار568، خیبرپختونخوا 4 ہزار669، بلوچستان 2 ہزار17، اسلام آباد 679، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 442 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 290 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 245 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 200، پنجاب میں 197، بلوچستان 26، اسلام آباد 6 اورگلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسزکی تعداد ایک ہزارتک پہنچ چکی تھی۔
ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی اور تادم تحریر اموات کی تعداد 618 ہو گئی ہے۔