تمام تجارتی سرگرمیاں بند ہیں۔فائل فوٹو
تمام تجارتی سرگرمیاں بند ہیں۔فائل فوٹو

سندھ میں سخت لاک ڈاؤن، میڈیکل اسٹورز سمیت تمام دکانیں بند

سندھ حکومت نے صبح کھلنے والی کریانہ، سبزی، پھل اور میڈیکل کی دکانوں کو بھی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کا 3 روزہ ’’محفوظ دن‘‘ کا آغاز ہوگیا اور دوپہر تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہے جس کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں بند ہیں۔ جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے تمام سڑکیں بھی بند کردی گئیں جس کے نتیجے میں گھروں سے باہر نکلنے والے شہری پھنس گئے اور ٹریفک جام ہوگیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے مطابق دوپہر تین بجے تک میڈیکل اسٹور، دودھ، بیکری، کریانہ، سبزی اور پھلوں کی دکانیں بند رہیں گی اور ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہوگی جبکہ شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کے دن صبح 8 بجے سے دوپہر 12 تک اور سہ پہر ساڑے تین بجے سے شام ساڑے چھ بجے تک کاروبار کی اجازت ہوتی تھی۔ یعنی دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈائون ہوتا تھا تاہم اس بار سخت لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے۔