ریسکیو اہلکار بس کی باڈی کاٹ کر زخمی مسافروں کو نکالتے رہے۔فائل فوٹو
ریسکیو اہلکار بس کی باڈی کاٹ کر زخمی مسافروں کو نکالتے رہے۔فائل فوٹو

موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بس الٹ گئی۔7 مسافر جاں بحق،35 زخمی

خانیوال کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس میں سوار 7 مسافر جاں بحق جبکہ 35 شدید زخمی ہو گئے۔ چھ ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا جسے خراش تک نہ ائی۔ بس میں 42 سے زائد مسافر سوار تھے

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ریسکیو آپریشن دوگھنٹے تک جاری رہا، ریسکیو اہلکار بس کی باڈی کاٹ کر زخمی مسافروں کو نکالتے رہے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اور نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کردیا ہے جن میں تین معصوم بچوں سمیت 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بس میں سوار ایک 6 ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا جسے خراش تک نہ آئی۔ بس میں 42 سے زائد مسافر سوار تھے، کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ٹراما سینٹر میں ڈاکٹرز سمیت تمام اسٹاف کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کیا اورزخمیوں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔