دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 85 لاکھ 5 ہزار سے تجاوزکرگئی۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 44 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہوگئی ۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار594 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 34 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔
امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 22 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
برازیل امریکہ کے بعد 9 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار665 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔
روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار660 سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار سے بڑھ گئی۔
بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار275 سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 153 سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار448 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار ایک سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 91 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔
پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار257 سے تجاوزکرگئی جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد دو لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار842 سے زائد جبکہ مجموعی کیسزکی تعداد ایک لاکھ 81ہزار136 ہوگئی ہے۔
ایران میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار272 سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ97 ہزار سے تجاوزکرگئی۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1,052 ہوگئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار308 تک جا پہنچی ہے۔