سعودی عرب میں منی لانڈرنگ میں ملوث ملکی وغیرملکی 28 افراد کو 194 برس قید اور بھاری جرما نہ عائد کر دیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کو مجموعی طورپر194 برس 6 ماہ قید کی سزا سنانے کے علاوہ 5 کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار ریال جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
عدالت نے ملزمان سے 59 ملین 58 لاکھ ریال جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والے 16 ارب 61 ملین 69 لاکھ ایک ہزار 340 ریال بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی ملزمان کو سزا کے فوری بعد بلیک لسٹ کرکے ملک بدر کیا جائے۔
سعودی گزٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزمان پرغیر قانونی طریقے سے بڑے پیمانے پر پیسوں کی ہیر پھیر ثابت ہوئی جو منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔