دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 90 لاکھ 70ہزار ہوگئی۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 48 لاکھ 63 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 734 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 23 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
برازیل امریکہ کے بعد 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 50 ہزار چھ سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار206 سے تجاوزکرگئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی۔
بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ چار ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 93 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔
پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار623 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 4 ہزار 584 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار961 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز1 لاکھ 91 ہزار 216 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار950 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز1 لاکھ 87 ہزار 493 ہو گئے۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 633 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 60 ہزار 93 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار267 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 233 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار617 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 590 تک جا پہنچی ہے۔